پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

متحرک اسکاؤٹ لیڈر محمد آصف اسلام علالت کے بعد انتقال کر گئے

کراچی (پی پی آئی)سندھ بوائے اسکاوٹس ایسوسی ایشن کے آئی ٹی کنسلٹنٹ، متحرک اسکاوٹ لیڈر، اسکاوٹ آف دی ورلڈ ایوارڈ کے نیشنل کوآرڈینیٹر محمد آصف اسلام طویل علالت کے بعد  انتقال کر گئے۔پی پی آئی کے مطابق وہ برین ٹیومراور دل کے عارضہ میں مبتلا تھے۔دوران علالت بھی اسکاوٹ سرگرمیوں کے لئے کوشاں رہے۔دو دن قبل ان پر فالج کا اٹیک ہوا جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں وہ رحلت فرما گئے۔صوبائی کمشنر سندھ بوائے اسکاوٹ ایسوسی ایشن سید ممتاز علی شاہ،سندھ بوائے اسکاوٹس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری سید اختر میر، چیف پیٹرن محمد صدیق میمن، نائب صوبائی کمشنرز جسٹس حسن فیروز،چیف کمشنر سرفراز قمر، انٹر نیشنل کمشنر محفوظ یار خان،  رسول بخش شاہ،  پروفیسر شاداب حسین، حسین مرزا، فرقان احمد یوسفی،پنہل شیخ، امام بخش ناگوری، خرم عسکری، طاہر شیخ،ڈاکٹر ظفر حسین،سید حبیب الدین،  ذوالفقار حاکم علی،، ناصر جمال،،جمیل حسین، پنجاب کے صوبائی سیکریٹری طارق قریشی، اسلام آباد کے منظور شاہ، افریقہ سے عاطف امین،مردان سے اسد علی، بوائے اسکاوٹس ایسوسی ایشن کی مجلس عاملہ کے اراکین اور سندھ کے اسکاوٹس لیڈرز نے آصف اسلام کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی ہے۔