پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں 10 لاکھ سے زیادہ اسمگل شدہ موبائل فون زیر استعمال

  گلگت بلتستان /مظفر آباد(پی پی آئی)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں ڈیوائس آئیڈنٹیفکیشن، رجسٹریشن اور بلاکنگ سسٹم (ڈربس) آئندہ ماہ شروع کیا جائے گا۔پی پی آئی کے مطابق موبائل فون مینوفیکچررز نے اندازہ لگایا ہے کہ اس وقت ان علاقوں میں 10 لاکھ سے زیادہ اسمگل شدہ موبائل فون استعمال ہورہے ہیں۔اسمارٹ فونز کی اسمگلنگ کو ختم کرنے کے لیے ریاستی ملکیتی اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (ایس سی او) اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ڈربس کے نفاذ کے لیے تمام قانونی رکاوٹیں دور کرلی ہیں اور یکم ستمبر کے بعد غیر رجسٹرڈ ڈیوائسز کو ٹیکس ادا کر کے اور معیارات کی تعمیل کرتے ہوئے رجسٹریشن کے عمل سے گزرنا ہوگا۔ ایسا نہ ہونے کی صورت میں مقامی سمز کو غیر فعال کر دیا جائے گا اور غیر رجسٹرڈ ڈیوائسز کام کرنا بند کر دیں گی‘ چونکہ ایس سی او نمبرز پاکستان میں بھی کام کرتے ہیں  اور ایس سی او کا یوفون کے ساتھ نیٹ ورک شیئرنگ کا بزنس معاہدہ ہے۔اس صورتحال میں حالیہ برسوں کے دوران گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں غیر رجسٹرڈ فونز کی فروخت عروج پر پہنچ گئی تھی