شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

الیکشن ہوئے تو سنگل پارٹی حکومت نہیں بلکہ اتحادی گورنمنٹ ہی بنے گی خورشید شاہ

 اسلام آباد (پی پی آئی)سابق وفاقی وزیر خورشید شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ الیکشن ہوئے تو کسی ایک پارٹی کی حکومت نہیں بن سکے گی، آئندہ بھی اتحادی حکومت ہی بنے گی۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے  ان کا کہناتھاکہ الیکشن میں تاخیر ملک کا نقصان ہو گا،الیکشن ہوئے تو کسی ایک پارٹی کی حکومت نہیں بن سکے گی،آئندہ بھی اتحادی حکومت ہی بنے گی۔پی پی آئی کے مطابق   پی پی رہنما نے کہاکہ پی ڈی ایم ایک دوسرے کے خلاف الیکشن لڑتی ہے تو سب سے زیادہ فائدہ پیپلز پارٹی کو ہو گا، ان کا کہناتھا کہ کسی پر پابندی کے حق میں نہیں لیکن کچھ کیسز عمران خان کی طرح کے ہوتے ہیں، نو مئی واقعات پر عمران کو بخشنا نہیں چاہئے، دل سے تکلیف ہے، کرنل شیر خان کے مجسمے کے ساتھ جو کیا گیا،ہندوستان نے کرنل شیرکیلئے لکھا کہ اسے نشان حیدر دو،ایک سیاسی جماعت کے لڑکوں نے اپنے لیڈر کے مس گائیڈ کرنے پر جو کیا تکلیف دہ ہے۔خورشید شاہ نے سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹ ایکٹ کالعدم قرار دینے پر بھی تنقیدکی، ان کا کہناتھا کہ اس ملک کے نظام کی تباہی میں سب سے بڑا ہاتھ عدلیہ کا ہے،پہلے یہ پوزیشن نہیں تھی کہ فیصلے ریاست کو ہٹ کرتے تھے،پہلے جج صاحب آتا ہے، گیلری میں دیکھتا ہے کہ صحافی آئے ہیں یانہیں،یہ فیصلہ بدنیتی پر مبنی ہے جو قومی اسمبلی ختم ہونے پر دیا گیا، لیکن انہیں ابھی بھی شاید پتہ نہیں پارلیمنٹ کا ایک حصہ سینٹ موجود ہے۔