شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تیس سال تک پاکستانی فلم انڈسٹری پر راج کرنے والی شبنم نے 76 ویں سالگرہ منائی

ڈھاکہ (پی پی آئی)بنگلہ دیش میں مقیم تیس سال تک پاکستانی فلم انڈسٹری پر راج کرنے والی معروف اداکارہ شبنم نے 17اگست کو اپنی 76 ویں سالگرہ منا ئی، ان کی جاندار اداکاری اور مکالموں کی ادائیگی کا منفرد انداز شائقین کے دلوں پر آج بھی نقش ہے۔پی پی آئی کے مطابق  ایک دنیا کو اپنے فن کا دیوانہ بنانے والی ماضی کی معروف اداکارہ شبنم کا اصل نام جھرنا  ہے، بنگالی فلم “راجدھا نیربوکے “سے فلمی سفر کا آغاز کیا۔ اسی فلم کی شوٹنگ کے دوران معروف موسیقار روبن گھوش سے ان کی ملاقات ہوئی اور پھر یہ ملاقات زندگی بھر کا ساتھ بن گئی۔  شبنم کی پہلی اردو فلم 1962میں   چندا   تھی۔ شبنم کی 160 فلموں میں 152 اردو، 14 بنگالی اور 4 پنجابی فلمیں شامل ہیں۔  اداکارہ شبنم کی جوڑی سب سے زیادہ اداکار ندیم کے ساتھ پسند کی گئی۔شبنم کی بہترین اداکاری کا اعتراف اس طرح کیا جا سکتا ہے کہ پاکستان میں نیشنل ایوارڈ کے بعد سب سے قابل قدر سمجھا جانے والا    نگار ایوارڈ    انہیں 13 مرتبہ دیا گیا تھا۔