کراچی (پی پی آئی)نگران حکومت کے ابتدائی 2 روز کے دوران زندگی گزارنے کی لاگت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، اس کی وجہ چینی اور سریے کی قیمتیں میں تیزی سے بڑھنا ہے۔پی پی آئی کے مطابق پیٹرول و ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے اضافے کی وجہ سے ٹرانسپورٹیشن کی بڑھتی لاگت، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی نے پہلے سے دباؤ کے شکار صارفین کو مزیدعذاب میں مبتلا کر دیا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق دو روز کے دوران چینی کی تھوک قیمت 8 روپے فی کلو اضافے سے 153 روپے کلو ہو گئی جبکہ چینی کی خوردہ قیمت 155-150 روپے فی کلو سے بڑھ کر 160 روپے فی کلو ہوگئی، آن لائن اسٹورز پر اس کی قیمت 170 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے اسی طرح سریے کی فی ٹن قیمت 10 ہزار روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 70 ہزار سے 2 لاکھ 80 ہزار روپے فی ٹن تک جاپہنچی ہے۔پی پی آئی کے مطابق نگران حکومت کے ابتدائی دو روز کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں بھی اضافہ ہوا، جس کی وجہ سے درآمدی خام مال اور تیار مصنوعات کی لاگت بڑھی ہے۔بلوچستان وہیلز لمیٹڈ نے 18 سے 31 اگست تک پیداوار کو عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
Next Post
سعودی عرب میں کثیر السانی ثقافتی ٹی وی چینل قائم
Fri Aug 18 , 2023
سعودی عرب میں ثقافتی ٹی وی چینل کے قیام اور اسے چلانے کے لیے وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان اور ایم بی سی گروپ کے چیئرمین الولید بن ابراہیم البراہیم نے معاہدہ پر دستخط کئے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق ثقافتی ٹی وی چینل 24 گھنٹے مختلف […]
