شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نگران حکومت اور پی ڈی ایم کادور ایک ہی سکے کے دو رخ، سراج الحق

لاہور (پی پی آئی) جماعت اسلامی پاکستان کے  امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت نے مہنگائی کو عروج پر پہنچایا، اب نگران حکومت بھی انہی کے نقش قدم پر چل رہی ہے۔پی پی آئی کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں سراج الحق نے کہا کہ ملک اس وقت مشکل وقت سے گزر رہا ہے، غریب مہنگائی سے تنگ ہیں اور خود کشیاں کر رہے ہیں، پی ڈی ایم کی حکومت نے مہنگائی عروج پر پہنچائی، نگرانوں نے بھی سابقہ حکمرانوں کی طرح بجلی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کیا، عوام کے چولہے ٹھنڈے ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج سے 3 دن قبل انڈیا نے چاند پر قدم رکھا ان کا مشن چاند کے زمین پر ایک ایسے علاقے میں موجود ہے جہاں پہلے کوئی نہیں پہنچا تھا، ساری دنیا کے اخبارات نے یہ خبر دنیا کے ہر انسان تک پہنچائی کہ بالاخر انڈیا نے چاند کے زمین پر قدم رکھا، دوسری طرف ہمارے حکمران سیاسی انتقام میں لگے ہوئے ہیں۔سراج الحق نے کہا کہ توشہ خانہ کیس اکیلے چیئرمین تحریک انصاف پر نہیں بلکہ اس کے علاوہ بھی جو ہیں ان کو بھی قانون کے دائرے میں لایا جائے، حکمرانوں اور عدلیہ نے عوام کو کوئی انصاف نہیں دیا۔