سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سرکاری عہدیداروں کیخلاف ہرزہ سرائی،پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف ایک اور مقدمہ

 اسلام آباد (پی پی آئی)ملکی سلامتی کے سداروں اورسرکاری عہدیداروں کیخلاف ہرزہ سرائی پرپی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں کیخلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے،پی پی آئی کے مطابق مقدمہ میں حماد اظہر، مسرت جمشید چیمہ، قاسم سوری، عمر سرفراز چیمہ نامزدملزم قرار،علی زیدی، فواد چودھری، اعظم سواتی کے نام شامل بتائے جاتے ہیں۔ سائبر کرائم سرکل کے مطابق ملزمان نے سوشل میڈیا پر قومی سلامتی کے اداروں کیخلاف جھوٹی مہم چلائی تھی انھیں  وضاحت کیلئے طلب کیا تھا، ایف آئی اے نے ملزموں کی گرفتاریوں کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں۔