سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اسلام امن کا دین اور تمام مذاہب کے احترام کا درس دیتا ہے: چوہدری سرور

گلاسکو (پی پی آئی) سابق گورنر پنجاب اور چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ سویڈن کی حکومت کا قرآن پاک جلانے کی اجازت دینا شرمناک حرکت ہے،  اسلام امن کا دین ہے اور تمام مذاہب کے احترام کا درس دیتا ہے۔ ان گھناؤنی حرکتوں کے مرتکب افراد کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے، پی پی آئی کے مطابق سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف مسلم کونسل کی جانب سے  سکاٹ لینڈ میں گلاسکو سیٹی سینٹر کے سامنے  احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مظاہرے میں سابق گورنر پنجاب اور چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ چوہدری سرور بھی شریک ہوئے اور  اپنے خطاب میں انکا کہنا تھا کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی انتہائی دلخراش اور شیطانی حرکت ہے،بے حرمتی سے پتہ چلتا ہے کہ مغرب میں اسلاموفوبیا اور عدم رواداری میں اضافہ ہو چکا ہے، سویڈن میں قبیح اور شرمناک حرکت دنیا میں بسنے والے 2 ارب مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں زیادہ تر مسلمان مذہبی امتیاز کا شکار ہیں،سکاٹ لینڈ میں احتجاج کا مقصد عالمی سطح پر انسانی حقوق کی پاسداری کوفروغ دینا ہے۔ قرآن کی توہین دو ارب مسلمانوں کے خلاف نفرت، تشدد اور دشمنی کو ہوا دینے کے مترادف ہے۔