چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

پیٹرولیم ڈیلرز کی مطالبات کے حق میں ملک گیر ہڑتال ،حکومت فیصلوں میں ہمیں شامل کرے:ایسوسی ایشن

ایشین چیمپئن پاکستان انڈر 19 ٹیم ستمبر میں انگلینڈ کا دورہ کرے گی ،دورے سے قبل ملتان اسکلز ڈویلپمنٹ کیمپ میں شریک

وزیر زراعت کی زیر صدارت اجلاس میں سندھ سیڈ کارپوریشن کی کارکردگی رپورٹ پیش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان اور ترکیہ میں ففتھ جنریشن لڑاکا طیاروں کی تیاری پر گفتگو

انقرہ/ اسلام آباد (پی پی آئی)سربراہ پاک فضائیہ ظہیراحمد بابر سدھو نے اپنے دورہ ترکیہ کے دوران اعلی ترک شخصیات سے ملاقاتیں سے ملاقاتیں کی ہیں،اورترکیہ کے ساتھ ففتھ جنریشن لڑاکا طیاروں کی تیاری، عسکری اورہوا بازی کے شعبے میں تعاون کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق ائیر چیف مارشل ظہیراحمد بابر سدھو ترک صدررجب طیب ادوان کی خصوصی دعوت پرترکیہ کے تاریخی دورے پرپہنچے۔ائیرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے ترک ائیرفورس اکیڈمی میں گریجویشن اور پرچم کشائی کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔تقریب کے دوران سربراہ پاک فضائیہ نے ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل ضیا کمال کادیوگلو سمیت مختلف اعلی سطحی شخصیات سے ملاقات کی۔۔سربراہ پاک فضائیہ نے قطر کے وزیرمملکت برائے دفاع و نائب وزیراعظم ڈاکٹر خالد بن محمد العطیہ، آذربائیجان کے وزیردفاع کرنل جنرل ذاکر حسنوف اور ہنگری کی ڈیفنس فورسز کے چیف آف جنرل اسٹاف سے بھی ملاقاتیں کیں۔