شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

گلگت بلتستان میں موبائل انٹرنیٹ سروسز بند،صرف 2 جی سروس بحال

گلگت  بلتستان (پی پی آئی)گلگت بلتستان میں موبائل انٹرنیٹ سروسز بند کر دی گئی ہیں اور صرف 2 جی سروس چل رہی ہے گلگت بلتستان کے علاقے چلاس میں مشتعل مظاہرین نے اسکردو سے تعلق رکھنے والے ایک مذہبی رہنما کے مبینہ طور پر متنازع ریمارکس پر  ان کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے شاہراہ قراقرم اور بابوسر پاس روڈ کو 3 روز تک بند رکھا تھا۔استور، گلگت میں بھی مظاہرے کیے گئے، تاہم مذہبی رہنما آغا باقر الحسینی کے خلاف ایف آئی آر کے بعد مظاہرے ختم کر دیے گئے۔اس کے ردعمل میں اسکردو میں بازاروں اور ٹرانسپورٹ کی ہڑتال کی گئی اور مظاہرین نے جگلوٹ-اسکردو روڈ سمیت اہم سڑکوں کو بھی بلاک کردیا۔پی پی آئی کے مطابق  محکمہ داخلہ گلگت بلتستان نے فوری طور پر غیر قانونی اجتماعات اور سڑکیں بلاک کرنے پر دفعہ 144 نافذ کر دی ہے دریں اثنا اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (ایس سی او ایم) نے کہا کہ گلگت بلتستان میں موبائل انٹرنیٹ سروسز بند کر دی گئی ہیں اور صرف 2 جی سروس چل رہی ہے۔