ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 حلیم عادل شیخ 3 روز ہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے سپرد

کراچی (پی پی آئی)کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے احاطے میں  سابق اپوزیشن لیڈرحلیم عادل شیخ اور اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے درمیان ملاقات ہوئی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آغا سراج درانی نے کہا کہ آپ ویسے ہی سندھی ٹوپی پہنتے تھے آج یہ کیپ پہنی ہے، جس پر حلیم عادل شیخ نے جواب دیا کہ سر غلطی ہو گئی۔پی پی آئی کے مطابق حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ آغا صاحب آپ کے مہمان ہیں اس لیے اس ٹوپی میں ہیں، گھر سے آتا تو سندھی ٹوپی میں آتا۔آغا سراج درانی نے کہا کہ آپ اسمبلی میں ہوتے تو میرے مہمان ہوتے، یہاں نہیں۔حلیم عادل شیخ نے آغا سراج درانی سے سوال کیا کہ آپ خیریت سے ہیں، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ مجھے کیا ہو گا، میں بالکل خیریت سے ہوں۔واضح رہے کہ انسدادِ دہشت گردی عدالت نے حلیم عادل شیخ کو 3 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔