اسٹیٹ بینک کی نئی ویب سائٹ کا افتتاح، آج سے کام شروع کرے گی

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی، دیگر کرنسیوں میں معمولی اتار چڑھاؤ

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 80 ہزار پوائنٹس کی حد عبور

پاکستان میں بجلی کی مسلسل بڑھتی قیمتیں حکمرانوں کی نااہلی کا نتیجہ ہیں: پی ڈی پی

بلاول اور فضل الرحمان میں ملکی سیاست پر بات چیت

جامشورو میں کاروکاری کے نام پر خاتون کے قتل پر وزیر داخلہ کا ڈی آئی جی حیدرآباد سے رابطہ ،سخت کارروائی کی ہدایت

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

چہلم امام حسینؑ پر ایک لاکھ سے زائد پاکستانی زائرین کی کربلا معلیٰ آمد

بغداد (پی پی آئی) چہلم امام حسین علیہ السلام پر ایک لاکھ سے زائد پاکستانی زائرین کربلا پہنچ چکے ہیں اور ان کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔عراق میں پاکستان کے سفیر احمد امجد علی کے مطابق پاکستانی زائرین کی سہولت کے لیے پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے کربلا میں کیمپ لگایا گیا ہے،  3 روزہ کیمپ پر ڈاکٹرز اور طبی عملہ موجود ہے، جبکہ سبیل امام حسین علیہ السلام بھی لگائی گئی ہے۔ احمد امجد علی کا یہ بھی کہنا ہے کہ سفارتی دشواریاں دور کرنے کے لیے پاکستانی سفارتی عملہ کربلا کیمپ آفس پر موجود ہے۔