متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی کا کوئی علاقہ رہزنوں،ڈکیتوں،اسٹریٹ کرمنلز سے محفوظ نہیں: جمشید انصاری

کراچی(پی پی آئی) قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی حکومت پاکستان ہیومن رائٹس ونگ کراچی ڈویژن کے صدر جمشید انصاری،جنرل سیکریٹری اصغر علی شیخ،نائب صدر امہ حبیبہ نے کہا ہے کہ کراچی شہر کا کوئی بھی علاقہ رہزنوں،ڈکیتوں اور اسٹریٹ کرمنلز سے محفوظ نہیں ہے۔آئے دن کراچی کے شہری اور کاروباری طبقے کے افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں حالانکہ کراچی کے ہر علاقے میں پولیس اسٹیشنز اور  اہلکاروں کی تعداد جابجا نظر آتی ہے۔پی پی آئی کے مطابق انھوں نے  آئی جی سندھ سے اپیل کی کہ  شہر میں فرض شناس افسران کو عوام کی حفاظت کے لئے مامور کریں تا کہ شہر کا امن سکون بحال کرنے میں مدد مل سکے اور کراچی  کی رونقیں بحال ہوں اور  شہری بلا خوف و خطر اپنے معمولات زندگی گزار سکیں.