جےیوآئی کے رہنماء پرفیسر زبیر عباسی کے والد انتقال کر گئے ،فضل الرحمن کا اظہار افسوس

پشتونوں کی بدقسمتی کہ انہوں نے کرپشن کرنے والوں کو اسمبلیوں میں بھیجا:عوامی نیشنل پارٹی

ایڈیشنل آئی جی کراچی سے سرجانی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ سے آئی سی ایم اے کے وفد کی ملاقات، مالی شفافیت اور معیاری پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ پر زور

پاکستان پائیدار سرمایہ کاری کی مارکیٹ میں داخل؛ ای ایس جی میوچل فنڈز فریم ورک متعارف

این ای ڈی یونیورسٹی میں سندھ کے پہلے گوگل جیمنی فار ایجوکیشن کارنر کا افتتاح

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سرحدی فورسز کے درمیان جھڑپوں کے بعد طورخم بارڈر مسلسل بند

 طورخم  (پی پی آئی)افغان سرحد پر سیکیورٹی چیک پوسٹ کے معاملے پر افغانستان اور پاکستان کے درمیان مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہ ہونے کے باعث طورخم بارڈر کراسنگ تجارتی سرگرمیوں اور پیدل آمد و رفت کے لیے بند رہا۔ کابل میں افغان طالبان کی حکومت کے ’سخت مؤقف‘ کی وجہ سے سرحد کو دوبارہ کھولنے کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکا۔ان کا کہنا تھا کہ افغان سیکیورٹی حکام سمجھوتا نہیں کر رہے، انہوں نے سرحد کی اپنی جانب چیک پوسٹ کے قیام پر اصرار کرتے ہوئے جاری مذاکرات کے دوران کوئی لچک نہیں دکھائی۔پی پی آئی کے مطابق  لنڈی کوتل میں خواتین اور بچوں کے ہمراہ پھنسے ہوئے افغان شہری سرحد دوبارہ کھلنے کے شدت سے منتظر رہے۔زیادہ تر پھنسے ہوئے مردوں نے لنڈی کوتل بازار کی مرکزی مسجد میں عارضی پناہ لی جہاں مقامی تاجروں اور دکانداروں نے ان کے لیے کھانے پینے کا بندوبست کیا۔