بولان(پی پی آئی) بولان کے نواحی گاؤں میں دو قبائل کے درمیان مورچہ بند فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔پی پی آئی کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے جبکہ فائرنگ کا سلسلہ ابھی بھی رکا نہیں، فائرنگ کا تبادلہ گزشتہ 16 گھنٹے سے جاری ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق ابڑو اور لہڑی قبائل سے ہے، واقعہ پر ضلعی انتظامیہ بولان بے بس نظر آ رہی ہے۔
Next Post
نیو کراچی سلیم سنٹر کے قریب فائرنگ سے عمر جہانزیب نامی شخص جاں بحق
Tue Sep 12 , 2023
کراچی (پی پی آئی)نیو کراچی سلیم سینٹر کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کی جان لے لی۔پی پی آئی کے مطابق ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے جاں بحق شخص کی شناخت عمر جہانزیب کے نام سے ہوئی ہے، لاش کو ہسپتال منتقل کر […]
