اسلام آباد (پی پی آئی) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جیل میں میری بیرک کے ساتھ پھانسی گھاٹ ہے، اگر میں نے ملک سے غداری کی ہے تو مجھے پھانسی پر لٹکا دیا جائے۔ جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران شاہ محمود قریشی نے کھلا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ میں ملک سے غداری کا سوچ بھی نہیں سکتا، اگر غداری کی ہے تو پھانسی پر لٹکا دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ہی ہیں، اس معاملے میں کوئی دو رائے نہیں۔