ایبٹ آباد میں حاشر تاج تشدد کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

سندھ میں نئی کنوؤں سے گیس کی پیداوار کا آغاز

کراچی پاپوش میں تشدد زدہ لاش دریافت

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم، یورو میں کمی جبکہ برطانوی پاؤنڈ معمولی مہنگا

تلہار کے نواح میں مہنگائی سے پریشان محنت کش نےخود کشی کرلی

ٹھٹھہ بائی پاس کے قریب کار کی ٹکر سے راہگیر خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ایک زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آئندہ الیکشن کیلئے مسلم لیگ ن کی چاروں صوبوں میں متضاد حکمت عملی

لندن /لاہور/کراچی (پی پی آئی)مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کے لندن  اجلاس میں آئندہ عام انتخابات میں  پنجاب سطح پرکسی بھی جماعت سے قومی وصوبائی سطح پر اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا،مسلم لیگ ن پنجاب میں تمام نشستوں پر اپنے امیدوار نامزد کرے گی،پنجاب میں پیپلزپارٹی سے مقامی سطح پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی بھی  مخالفت کی گئی۔پی پی آئی کے مطابق  مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے آئی پی پی سے بھی اتحاد اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ کرنے  پر اتفاق کیا ہے، البتہ سندھ خیبرپختونخوااور بلوچستان میں مختلف جماعتوں سے مقامی سطح پر اتحاد کی منظوری دی گئی فیصلہ ہوا کہ جے یو آئی ف  اوراے این پی سے  خیبر پی کے میں،  سندھی قوم پرستوں اورپیرپگارا کی سربراہی میں قائم  جی ڈی اے سے سندھ میں نیزبلوچستان میں بی اے پی اور دیگر جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ کیاگیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن میں انتخابی مہم کی قیادت نوازشریف کریں گے،شہبازشریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز بھی انتخابی مہم میں بھرپور حصہ لیں گے۔