عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی میں پولیس اور رینجرز کا غیرقانونی ہائیڈرینٹس کے خلاف آپریشن،8ملزم گرفتار

کراچی (پی پی آئی)ضلع ویسٹ پولیس، سندھ رینجرز اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ  نے ہائیڈرینٹ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن میں منگھوپیر کے علاقے پختون آباد، گرم چشمہ اور سبیل گوٹھ میں سرکاری لائنوں سے پانی چوری کرنے والے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پی پی آئی کے مطابق حکام نے غیر قانونی واٹر ہائیڈرینٹس سے 3ٹینکر، 15 سے زائد پانی کی موٹریں، پمپ، جنریٹر اور پائپ کو قبضہ میں لیا۔ واٹر ہائیڈرینٹ مافیا کے خلاف تھانہ منگھوپیر میں 10 سے زائد مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔ گرفتار ملزمان کی شناخت شمشیر خان، شہباز خان، آغادین، صدام حسین، محمد، شاہ حسین، آصف اور جہانزیب کے ناموں سے ہوئی۔پی پی آئی کے مطابق  درج مقدمات میں نامزد دیگر فرار ملزمان کی گرفتاریوں کے لئے کاروائی جاری ہے۔ یہ ملزمان غیر قانونی واٹر ہائیڈرینٹ آپریٹ کرکے ٹینکرز مافیا کو پانی فروخت کرتے تھے۔