عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

انسداد پولیو کی قومی مہم2 اکتوبر سے 8 اکتوبر 2023 تک چلائی جائے گی

سکھر(پی پی آئی)  انسداد پولیو کی قومی مہم2 اکتوبر سے 8 اکتوبر 2023 تک چلائی جائے گی  تاکہ مستقبل کے معماروں کو ہمیشہ کی معذوری سے بچایا جا سکے،اس سلسلہ میں ایک اجلاس کمشنر حیدر آباد خالد حیدر شاہ کی زیر صدارت منعقد ہوا جسمیں گزشتہ پولیو مہم کی کارکردگی  کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر  متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی کہ آئندہ پولیو مہم کے دوران سو فیصد نتائج حاصل کرنے کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں یہ ہدایت  بھی دی گئی کہ انسداد پولیو مہم کے دوران کم کارکردگی والی یو سیز کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائے- اور پولیو کے قطرے نہ پلوانے والے والدین کو بھی آمادہ کریں تاکہ تمام بچے پولیوجیسے موذی مرض سے محفوظ رہ سکیں –