کراچی (پی پی آئی)تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے کہا کہ21 اکتوبر کا دن نوازشریف کیلئے اچھا نہیں ہوگا،18سیاسی لیڈران کوکیفرکردارتک پہنچائے بغیرملک ترقی نہیں کرسکتا،ارشد شریف قتل کیس کھلے گا،75سال میں نئے چیف جسٹس اورآرمی چیف نے اْمید کی کرن دی ہے۔پی پی آئی کے مطابق فیصل واوڈانے کہا کہ جماعت کی چوائس خود کروں گا،جماعت مجھے چوائس نہیں کرے گی،کسی سے گورنرشپ کی فرمائش نہیں کی،میرے خلاف پروپیگنڈا ہورہاہے،ابھی کسی پارٹی میں نہیں جارہا،میں کسی پارٹی کے بغیرخود کوزیادہ بہتر سمجھتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ انوارالحق کاکڑ اچھا چہرہ ہیں،لیکن عارضی ہیں،پی ڈی ایم کی خواہش پرآنیوالی حکومت12سے17مہینے کی ہوگی جبکہ الیکشن کمیشن ہومیوپیتھک ہے،پچھلے الیکشن شفاف نہیں تھے،اگلے بھی شفاف نہیں ہوں گے۔
Next Post
سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن،ایک جوان شہید
Sun Sep 24 , 2023
میر علی (پی پی آئی)سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی میں انٹیلی جنس بنیادپر آپریشن کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آپریشن کے دوران فوجیوں اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔پی پی آئی کے مطابق پاک فوج نے مؤثر طریقے سے […]
