میر علی (پی پی آئی)سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی میں انٹیلی جنس بنیادپر آپریشن کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آپریشن کے دوران فوجیوں اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔پی پی آئی کے مطابق پاک فوج نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتہ لگایا،تاہم آپریشن کے دوران سپاہی شکیل شفقت (جن کی عمر 21 سال اور خانیوال کے رہائشی تھے)بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے۔ علاقے میں موجود دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے علاقے کی کلیئرنس جا ری ہے۔
Next Post
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ بدھ کو واپس پاکستان روانہ ہوں گے
Sun Sep 24 , 2023
لندن(پی پی آئی)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ ان دنوں لندن میں ہیں۔وہ برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کا دورہ کریں گے، اور27 ستمبرکو واپس پاکستان روانہ ہوں گے۔ پی پی آئی کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کے برطانوی میڈیا کے ساتھ متعدد انٹرویوز بھی طے ہیں جن میں وہ کشمیر […]
