پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 رازق سنجرانی کو ٹائپ ون رہائش کی الاٹمنٹ  پرپیٹرولیم،  اسٹیبلشمنٹ ڈویژن حکام ریکارڈ سمیت طلب 

 اسلام آباد (پی پی آئی) اسلام آبادہائیکورٹ نے چیئرمین سینیٹ کے بھائی رازق سنجرانی کو ٹائپ ون رہائش کی الاٹمنٹ کے معاملے میں جوائنٹ سیکرٹری پیٹرولیم، جوائنٹ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔پی پی آئی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین سینیٹ کے بھائی رازق سنجرانی کی ٹائپ ون رہائش کی الاٹمنٹ کے معاملے پر  ہوئی،جسٹس بابر ستار نے رازق سنجرانی کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی،چیئرمین سینیٹ کے بھائی رازق سنجرانی وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دگل عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔وکیل ملزم نے کہاکہ رازق سنجرانی نے بطور سی ای او کمپنی کو رہائش الاٹمنٹ کی درخواست دی جومنظور ہوئی، عدالت نے استفسار کیاکہ حکومت کو رہائش کا کرایہ کون ادا کرتا ہے؟وکیل نے کہاکہ حکومت کو رہائش کا کرایہ سنداک میٹل کمپنی 2013سے ادا کررہی ہے، جسٹس بابرستار نے استفسار کیا کہ 2013میں حکومت نے 3سال کیلئے رہائش سنجرانی کو الاٹ کی؟ رازق سنجرانی نے 2013سے ابتک رہائش کیسے اپنے پاس رکھی؟عدالت نے جوائنٹ سیکرٹری پیٹرولیم، جوائنٹ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ریکارڈ سمیت طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 26ستمبر تک ملتوی کردی۔