پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی ایس او کے مالی بحران سے حکومت کو مشکلات کاسامنا

کراچی(پی پی آئی) پی ایس او کے مالی بحران سے حکومت کو مشکلات کاسامنا ہے کیونکہ پی ایس او کے مجموعی واجبات 760 ارب روپے سے تجاوز کر چکے ہیں جبکہ درآمدی آر این این جی کے واجبات پہلی بار 468 ارب روپے کی ریکارڈ سطح پر ہیں۔پی ایس او ذرائع کے مطابق سوئی نادرن گیس نے درآمدی آر ایل این جی کی مد میں 468 ارب روپے ادا کرنا ہیں جبکہ پاور سیکٹر پر واجبات 184 ارب روپے سے  زائد بتائے جاتے ہیں۔ اسی طرح پی آئی اے پر واجبات بڑھ کر 109 ارب روپے ہوچکے ہیں، پی پی آئی کے مطابق دوسری طرف خود پی ایس او کو مقامی ریفائریز اور درآمدی آر ایل این جی کی مد میں 230 ارب روپے ادا کرنا ہیں۔