جرمنی کے5 صوبوں میں غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف آپریشن

برلن(پی پی آئی)جرمن پولیس نے غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف ملک بھر کی رہائشی عمارتوں اور اپارٹمنٹس میں چھاپوں کے دوان ایک سو سے زائدافراد کوحراست میں لے لیا جن میں بشمول پاکستان مختلف ممالک کے باشندے شامل ہیں۔پی پی آئی کے مطابق پولیس نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث میں ملوث پانچ  افراد کو بھی گرفتار  کیا۔جرمن حکام کے مطابق ان مشتبہ انسانی اسمگلروں پر الزام ہے کہ انہوں نے غیر ملکیوں کو منظم اور تجارتی طریقے سے جرمنی میں ا سمگل کیا اور ساتھ ساتھ یہ منی لانڈرنگ میں بھی ملوث ہیں۔ فرینکفرٹپولیس ڈائریکٹوریٹ کے مطابق صوبے لوور سیکسنی کے علاقے اشٹاڈے کی سات میونسیپلٹیز کے مختلف فلیٹس اور گھروں  نیز نارتھ رائن ویسٹ فیلیا،  ہیسے، بریمن اور جنوبی صوبے باویریا  میں  بھی چھاپے مارے گئے۔

Next Post

پولیو سے بچاؤ کی قومی مہم 2 اکتوبر سے شروع ہو گی

Wed Sep 27 , 2023
کراچی(پی پی آئی)  پولیو  سے بچاؤ کی قومی مہم 2 سے 8 اکتوبر تک ملک بھر میں چلائی جائے گی۔پی پی آئی کے مطابق قومی انسداد پولیو مہم کے سو فیصد نتائج حاصل کرنے اورمستقبل کے معماروں کو ہمیشہ کی معذوری سے بچانے کیلئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انسداد پولیو مہم کے دوران کم کارکردگی […]