پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اشاروں کی زبانوں کے بین الاقوامی دن کی مناسبت سے ٹریننگ سیشن منعقد

کراچی(پی پی آئی)پی ٹی سی ایل گروپ نے سماعت سے محروم افراد کو بااختیار بنانے کے لیے متحرک سماجی ادارے، کنیکٹ ہیئر  کے اشتراک سے ملک کے  شمالی  خطے میں قائم اپنے کسٹمر سروس سینٹرز (جوائنٹ شاپس) کے نمائندوں کے لیے سائن لینگویج ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا۔ سائن لینگویجز یعنی اشاروں کی زبانوں کے بین الاقوامی دن کی مناسبت سے منعقدہ اس تربیتی نشست کا مقصد سماعت سے محروم صارفین کی شمولیت کا فروغ  اورپی ٹی سی ایل اور یوفون 4G کی خدمات تک ان کی رسائی کو بہتر کرنا تھا۔پی پی آئی کے مطابق کنیکٹ ہیئر کی سی ای او عظیمہ دھنجی نے تربیتی نشست کا انعقاد کیا جس میں مختلف سرگرمیاں اور حقیقی زندگی سے کیس اسٹڈیز شامل تھیں، جنہیں پی ٹی سی ایل گروپ کے کسٹمر سروس ملازمین  کو سماعت سے محروم  صارفین کی منفرد ضروریات سے آگاہ کرنے کے لئے  خصوصی طور پر ترتیب دیا گیا تھا۔ تربیت سیشن سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی سی ایل گروپ کے ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز، عامر پاشا نے کہا کہ شمولیت سماجی و اقتصادی تبدیلی کا ایک بڑا محرک ہے، اسی لیے  یہ پی ٹی سی ایل گروپ کے سی ایس آر پروگرام کی بنیاد ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ہماری کسٹمر سروس ٹیموں کو سماعت سے محروم افراد کی منفرد ضروریات سے متعلق آگاہی کی فراہمی سے صارفین  کے تجربے میں مزید بہتری آئے گی۔