پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی ایم پی او آرڈر کالعدم قرار دینے کی درخواستوں پر سماعت ملتوی

اسلام آباد(پی پی آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ میں شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی ایم پی او آرڈر کالعدم قرار دینے کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،پی پی آئی کے مطابق عدالت نے شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کو کسی اور مقدمے میں گرفتاری سے روکنے کے حکم میں کل تک توسیع کر دی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے کیس کی سماعت کی،شہریار آفریدی عدالت میں پیش نہ ہو سکے،عدالت نے شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کے خلاف ایم پی او آرڈر معطل کر رکھا ہے۔ شاندانہ گلزار اپنے وکیل شیر افضل مروت کے ساتھ عدالت کے سامنے پیش ہوئیں،مجسٹریٹ کے اختیارات سے متعلق عدالتی معاون وقار رانا نے اپنے دلائل مکمل  کئے دوسرے عدالتی معاون صلاح الدین ایڈوکیٹ کل اپنے دلائل دینگے۔ بعدازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کردی۔