خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی میں ہزاروں کھلے مین ہولز سے شہریوں کی زندگی کوخطرات لاحق

کراچی (پی پی آئی)شہر قائد میں مین ہولز پر ڈھکن لگانے کے ضلعی انتظامیہ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔کراچی شہر میں   ہزاروں کھلے مین ہولز جابجا نظرآتے ہیں جن پر ڈھکن نہیں  لگائے جا سکے ہیں، پی پی آئی کے مطابق کراچی میں رواں سال 68 افراد مین ہولز میں گر کر جاں بحق ہوچکے ہیں چندریگر روڈ،ایم اے جناح روڈ اور جمشید روڈ پر بیچ شاہراہ کھلے مین ہول انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت  ہیں۔اس ضمن میں اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ یہ مین ہول پچھلے 9 ماہ سے کھلے پڑے ہیں،جنھیں کوئی بند کرنے نہیں آیا۔اسی طرح بزنس ریکارڈر روڈ کی صورتحال بھی بالکل جمشید روڈ جیسی ہے جہاں بڑے مین ہولز پر کوئی ڈھکن موجود نہ ہونے سے شہریوں کی زندگی خطرے میں ڈال دی گئی ہے۔اس کے علاوہ سردارعبدالرب نشتر روڈ پر بھی گٹر ابلتے مین ہولز نے انتظامیہ کے دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے۔