شیریں مزاری کو گرفتار کرنیوالے پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا حکم

 اسلام آباد (پی پی آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود شیریں مزاری کو گرفتار کرنیوالے پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے شیریں مزاری کی گرفتاری سے متعلق توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔جسٹس گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دئیے کہ شیریں مزاری کی گرفتاری سے روک رکھا تھا، ہمارے آرڈرکی جب خلاف ورزی ہو تو ہمارے لئے بڑا مشکل ہوتا ہے۔پی پی آئی کے مطابق آئی جی اسلام آباد نے عدالت میں موقف پیش کیا کہ ملوث اہلکاروں کیخلاف کارروائی جاری ہے۔اس پر جسٹس میاں گل حسن نے ریمارکس دئیے کہ بادی النظرمیں اس عدالت کی خلاف ورزی ہوئی، آئی جیملوث اہلکاروں کیخلاف کاروائی جاری رکھے ہوئے ہیں، اگرعدالت کارروائی سے مطمئن نہ ہوئی تو اسے مزید آگے بڑھائیں گے۔عدالت نے آئی جی کوملوث پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے ایک ماہ میں رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دئیے کہ جو پولیس اہلکارعدالتی حکم کی خلاف ورزی میں ملوث ہیں ان کیخلاف کارروائی کی جائے۔

Next Post

نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑکی روضہ رسولﷺ پر حاضری، درود وسلام پیش، نوافل ادا کئے

Thu Sep 28 , 2023
مدینہ منورہ(پی پی آئی)نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے مسجد نبوی میں روضہ رسولﷺ پر حاضری دی اور ریاض الجنہ میں نوافل ادا کئے۔پی پی آئی کے مطابق اس موقع پر نبی کریمﷺ کے حضور درود و سلام پیش کیا اور ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی […]