نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑکی روضہ رسولﷺ پر حاضری، درود وسلام پیش، نوافل ادا کئے

مدینہ منورہ(پی پی آئی)نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے مسجد نبوی میں روضہ رسولﷺ پر حاضری دی اور ریاض الجنہ میں نوافل ادا کئے۔پی پی آئی کے مطابق اس موقع پر نبی کریمﷺ کے حضور درود و سلام پیش کیا اور ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی۔ جبکہ دورے کے دوران سعودی عرب میں اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی ہوں گی۔۔

Next Post

 عیدمیلاد النبی ﷺ پر مودی کی مبارکباد، بغل میں چھری اور منہ پہ رام رام

Thu Sep 28 , 2023
نئی دہلی (پی پی آئی) بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے عیدمیلاد النبی ﷺ کے موقع پر مسلمانوں کو مبارک باد دی ہے جسے انڈیا کے مسلم رہنماؤں،سکھوں  اوردلت اقوام نے بغل میں چھری اور منہ پہ رام رام قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم مودی ایک جانب مسلمانوں پر ظلم پر ظلم ڈھا رہے ہیں، ہندو انتہا […]