نئی دہلی (پی پی آئی) بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے عیدمیلاد النبی ﷺ کے موقع پر مسلمانوں کو مبارک باد دی ہے جسے انڈیا کے مسلم رہنماؤں،سکھوں اوردلت اقوام نے بغل میں چھری اور منہ پہ رام رام قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم مودی ایک جانب مسلمانوں پر ظلم پر ظلم ڈھا رہے ہیں، ہندو انتہا پسندوں کو بھارتی مسلمانوں پر حملوں کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے تو دوسری جانب عیدمیلاد النبی? پر مسلمانوں کو مبارک باد بھی دے رہے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق آل انڈیا مجلسِ اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، ان کا کہنا تھا کہ وہ وقت دور نہیں جب پارلیمنٹ میں مسلم اراکین کو پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا جائے گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر بھارتی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عیدمیلاد النبی ﷺ مبارک ہو، میری دعا ہے کہ ملک میں بھائی چارے اور پیار و یگانگت کی فضا پھلے پھولے، ہر شخص خوش اور صحت مند رہے، عید مبارک۔
Next Post
جعلی بینک اکاونٹس و اور توشہ خانہ کیس میں زرداری اور یوسف رضا گیلانی 24اکتوبر کو طلب
Thu Sep 28 , 2023
اسلام آباد (پی پی آئی)احتساب عدالت نے جعلی بینک اکاو?نٹس اور توشہ خانہ کیس میں سابق صدر ا?صف زرداری اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو 24اکتوبر کو طلب کرلیا۔ پی پی آئی کے مطابق جعلی بینک اکاونٹس کیس اور توشہ خانہ کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے،سابق صدر آصف […]
