دھماکے سے متعلق حقائق سامنے لائے جائینگے: وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ: (پی پی آئی) نگران وزیراعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی نے کہا ہے کہ مستونگ دھماکے سے متعلق تمام حقائق سامنے لائے جائیں گے۔علی مردان ڈومکی نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات درست سمت میں جارہی ہیں، دھماکے کے شدید زخمیوں کو علاج کے لئے کراچی منتقل کیا جائے گا۔دوسری جانب نگران وزیر داخلہ بلوچستان کا کہنا ہے کہ دھماکے سے متعلق پہلے سے کوئی تھریٹ نہیں تھی۔

عدالتی بائیکاٹ: ادھر بلوچستان بار کونسل کی جانب سے آج صوبہ بھر میں عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا جا رہا ہے جبکہ بلوچستان میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

Next Post

فیصل آباد سیکشن پر ریلوے پُل کا پلر گرگیا، ٹرین سروس معطل

Sat Sep 30 , 2023
فیصل آباد  (پی پی آئی)  شاہدرہ کے قریب فیصل آباد سیکشن پر ریلوے پُل کا پلر گر گیاجس کی وجہ سیلاہور  سے فیصل آباد تک ٹرین سروس معطل کردی گئی۔ ریلویحکام کا کہنا ہے کہ شاہدرہ کے قریب فیصل آباد سیکشن پر ریلوے ٹریک پرپُل کا ایک ٹئیر ٹیڑھا ہوگیا، […]