جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مستونگ دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 59 ہوگئی، مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

مستونگ(پی پی آئی)  بلوچستان کے ضلع مستونگ میں 12 ربیع الاول کو مسجد کے قریب ہونے والے خود کش دھماکے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔گزشتہ روز ہونیوالے خود کش دھماکے میں ڈی ایس پی مستونگ سمیت 59 افراد جاں بحق اور درجنوں شہری زخمی ہوگئے تھے۔خودکش حملے کا مقدمہ نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف کوئٹہ کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) تھانے میں درج کیا گیا ہے، مقدمہ قتل، اقدام قتل، دہشت گردی اور ایکسپلوسیو ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خودکش دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں، تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔دوسری جانب مستونگ خودکش حملے کے خلاف بلوچستان میں تین روزہ سوگ منایا جا رہا ہے، سوگ کا اعلان حکومت بلوچستان نے گزشتہ روز کیا تھا۔یوم سوگ پر بلوچستان اسمبلی، وزیر اعلیٰ ہاؤس، گورنر ہاؤس، بلوچستان ہائیکورٹ سمیت تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں ہے۔