پاکستان میں آئندہ 48 گھنٹوں میں طاقتور زلزلے کی پیشگوئی

کراچی (پی پی آئی)ترکیہ میں زلزلے سے قبل پیشنگوئی کرنیوالے ڈچ سائنسدان نے پاکستان میں آئندہ 48 گھنٹوں میں طاقتور زلزلے کی پیشگوئی کر دی، جس کی شدت 6 یا اْس سے زائد ہو سکتی ہے۔زلزلہ پیما ریسرچ انسٹیٹیوٹ سولر سسٹم جیومیٹری سروے نے چمن فالٹ لائن کو انتہائی طاقتور ممکنہ زلزلہ کا ریجن قرار دیتے ہوئے سطح سمندر کے قریب فضا میں برقی چارج کے اتار چڑھاؤ کی اطلاع دی ہے، جس کی وجہ سے نقشے میں جامنی رنگ والے علاقوں بشمول بلوچستان میں آئندہ چند روز میں طاقتور زلزلہ آ سکتا ہے۔یہ خبر وائرل ہوتے ہی ہر کوئی اضطراب میں مبتلا ہے کہ کیا واقعی پاکستان کو ایک خوفناک زلزلے کا سامنا ہے۔ تاہم پاکستان کے نیشنل سسمک مانیٹرنگ سنٹر کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا کہ یہ بات صرف پیشنگوئیوں کی حد تک ہے یا پھر پاکستان کو واقعی کسی بڑے زلزلے سے خطرہ ہے۔

Next Post

 نواز شریف جلد پاکستان آئیں گے اور الیکشن میں حصہ لیں گے: احسن اقبال

Mon Oct 2 , 2023
اسلام آباد(پی پی آئی) سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے مرکزی سکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف جلد پاکستان آئیں گے اور الیکشن میں حصہ لیں گے، چوتھی دفعہ وزیراعظم بن کر معیشت کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔پی پی […]