سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان خوردنی تیل درآمد کرنے والا دنیا کا چوتھا بڑا ملک بن گیا

کراچی (پی پی آئی) پاکستان خوردنی تیل درآمد کرنے والا دنیا کا چوتھا بڑا ملک ہے حالانکہ کینولا کے تیل کا معیار عام سرسوں کی نسبت بہت اچھا ہے،ا وطن عزیز میں کینولا کی کاشت کو فروغ دیکر خوردنی تیل کی درآمد پر آنیوالے اخراجات کو کم کیا جا سکتا ہے  اور یہ بھی کہ کینولا کو کلر اٹھی اور سیم زدہ زمینوں کے سوا ہر قسم کی زمین پر کاشت کیا جا سکتاہے۔ پی پی آئی کے مطابق محکمہ زرعی توسیع کا کہنا تھا کہ کاشتکارزمین کی تیاری اچھی طرح کریں جس کیلئے3سے4 دفعہ ہل چلا کر سہاگہ چلائیں اور ہائی برڈ اقسام اور منظور شدہ اقسام کا بیج استعمال کریں۔کینولا کا بہترین وقت کاشت یکم تا 30 اکتوبر ہے اور شرح بیج 80فیصد سے زیادہ ہے۔