شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیراعظم انوار الحق کاکڑ16اکتوبرسے چین کادورہ کریں گے

اسلام آباد(پی پی آئی) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑپیر16اکتوبرسے برادر ملک چین کا تین روزہ دورہ کریں گے۔ وہ چین کے صدر شی جن پنگ کی دعوت پر تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم فار انٹرنیشنل کوآپریشن (بی آر ایف) میں شرکت کریں گے۔پی پی آئی کے مطابق  بطور نگران وزیراعظم  اپنے پہلے دورہ چین میں وہ میزبان چینی صدر  شی جن پنگ سے دوطرفہ ملاقات کریں گے اور اس سال اگست میں عہدہ سنبھالنے کے بعد سے پی 5 ممالک کے کسی بھی اعلیٰ رہنما کے ساتھ یہ ان کی پہلی ون ٹو ون ملاقات ہوگی۔ وزیراعظم 18 اکتوبر تک بیجنگ میں قیام کریں گے۔ روس کے صدر ولادیمیر پوتن سمیت 90 ممالک نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو فورم میں شرکت کی تصدیق کی ہے۔