ایبٹ آباد میں حاشر تاج تشدد کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

سندھ میں نئی کنوؤں سے گیس کی پیداوار کا آغاز

کراچی پاپوش میں تشدد زدہ لاش دریافت

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم، یورو میں کمی جبکہ برطانوی پاؤنڈ معمولی مہنگا

تلہار کے نواح میں مہنگائی سے پریشان محنت کش نےخود کشی کرلی

ٹھٹھہ بائی پاس کے قریب کار کی ٹکر سے راہگیر خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ایک زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان میں نجکاری کے طریقہ کار پرعالمی بینک کو تحفظات،شفاف نگرانی کے تحت نجکاری کا مشورہ

 اسلام آباد (پی پی آئی)عالمی بینک نے سرکاری ملکیتی اداروں (ایس او ایز) کی نجکاری  کے پاکستانی طریقہ کار پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ حکومت سے حکومت کے معاہدوں کے تحت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے اور اس کے بجائے عالمی بینک نے پارلیمنٹ کی خصوصی مشترکہ کمیٹی کی شفاف نگرانی کے تحت اسٹاک ایکسچینج کے ذریعے عوامی پیشکشوں اور اس کے بعد نجکاری کا مشورہ دیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق عالمی بینک نے بتایا کہ اس کے علاوہ پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری اور ریکوڈک مائننگ کنٹریکٹ کیسز میں عدالتی فیصلوں نے پاکستان کے امیج کو ایک ناقابل اعتماد ملک کے طور پر بری طرح مجروح کیا، جہاں عالمی معاہدوں کا احترام نہیں کیا جاتا اور کاروبار کو ہمیشہ نقصان کا خطرہ رہتا ہے۔