روبوٹکس بینکنگ کسٹمر کے تجربے کو تبدیل کرنے کے لیے تیار

انشورنس انڈسٹری کا بجٹ مذاکرات میں مالیاتی اصلاحات کے لیے زور

سندھ کابینہ نے ترقیاتی منصوبوں اور اہم عوامی امداد کے لیے 30 ارب روپے سے زائد کی منظوری دے دی

دارالحکومت میں وسیع سرچ آپریشنز کے دوران بڑی مقدار میں منشیات برآمد

پولیس چیف کی سنگین جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت

اعلیٰ سطحی فلسطینی مذاکرات کے دوران پاکستان کا غزہ پر گہرے دکھ کا اظہار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سیاسی پناہ کے اہل افغان شہریوں کی پاکستان سے برطانیہ منتقلی کا عمل تیز

 اسلام آباد (پی پی آئی(برطانوی حکومت نے پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع ہونے کے بعد اْن سیکڑوں افغان مہاجرین کو پاکستان سے باہر منتقل کرنے کا عمل تیز کر دیا ہے جو سیاسی پناہ کے اہل ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق اگست 2021 میں افغان طالبان کے کابل پر قبضے کے بعد لگ بھگ 3 ہزار افغان باشندے، جن میں سے اکثر برطانوی فوج کے لیے کام کر چکے ہیں، کو برطانیہ میں رہائش فراہم کرنے کے لیے پاکستان سے انخلا کیا جارہا ہے۔مذکورہ افغان مہاجرین اس وقت سے  پاکستان میں ٹھہرے ہوئے ہیں جب برطانوی حکام نے ان کے لیے چارٹرڈ فلائٹس روک دی تھیں اور ان سے برطانیہ آنے سے پہلے وہاں رہائش کا بندوبست کرنے کا مطالبہ کیا تھا اب برطانوی حکومت نے ان مہاجرین کی رہائش کے لیے انتظامات کا آغاز کردیا گیا ہے جس کے بعد ان کی نقل مکانی کے لیے پروازوں کا انتظام کیا جائے گا۔گزشتہ ہفتے تقریباً 20 سے 30 افغان خاندانوں کو کمرشل پروازوں کے ذریعے برطانیہ لے جایا گیا اور مستقبل میں ایسے مزید خاندانوں کو بھی منتقل کیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں تقریباً 2 ہزار 300 افغان باشندے برطانیہ کی وزارت دفاع کی آبادکاری کی اسکیم کے لیے اہل ہیں، جبکہ مزید 700 افغان باشندے فارن آفس اسکیم کے تحت برطانیہ جانے کے اہل ہیں۔