کراچی میں اغوااور بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث پولیس اہلکار گرفتار

کراچی (پی پی آئی) کراچی پولیس نے اغوااور بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث ایک اہلکار کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق اہلکار بابر نے ساتھی اہلکار  عثمان کے ساتھ مل کر گزشتہ ماہ رکشہ ڈرائیور کو لوٹا تھا، دونوں اہلکار ٹیپو سلطان تھانے میں تعینات اور صدر میں وارداتیں کرتے تھے، پی پی آئی کے مطابق ملزمان نے ایف ٹی سی کے قریب سے رکشہ ڈرائیور کو نامعلوم مقام پر لے جا کر 30 ہزار روپے بھتہ لیا تھا۔ملزم کے ساتھی عثمان کی گرفتاری کی کوشش کی جا رہی ہے، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے محکمانہ کارروائی کی جا رہی ہے۔

Next Post

سال رواں کا دوسرا چاند گرہن 28 اکتوبر کو ہوگا

Tue Oct 10 , 2023
کراچی (پی پی آئی)رواں سال کا دوسرا چاند گرہن 28 اکتوبر کو ہوگا۔پی پی آئی کے مطابق پاکستانی وقت کے مطابق چاند گرہن کا آغاز رات 11 بج کر 2 منٹ پر ہوگا، چاند کو مکمل گرہن رات 1 بج کر 14 منٹ پر لگے گا جبکہ اختتام 29 اکتوبر […]