شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ایس آئی یو ٹی کی ساڑھے 14 ارب روپے میں ریجنٹ پلازہ ہوٹل خریدنے کی پیشکش

کراچی (پی پی آئی) شارع فیصل کراچی  پر واقع کثیر المنزلہ ’ریجنٹ پلازہ ہوٹل‘ کے مالک ’پاکستان ہوٹلز ڈیولپرز لمیٹڈ (پی ایچ ڈی ایل)‘ نے گزشتہ روز سرمایہ کاروں کو بتایا کہ صحت کے شعبے میں کام کرنے والی ایک نمایاں غیرمنافع بخش تنظیم نے 14 ارب 50 کروڑ روپے میں ریجنٹ پلازہ ہوٹل خریدنے کی پیشکش کی ہے۔فرم نے سید شبر زیدی کا دستخط شدہ آفر لیٹر بھی ساتھ منسلک کیا، جو سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) ٹرسٹ کی جانب سے بطور ٹرسٹی خدمات سرانجام دیتے ہیں۔ریجنٹ پلازہ کو موجودہ حالت میں خریدنے کی باضابطہ پیشکش 25 ستمبر کو پاکستان ہوٹلز ڈیولپرز لمیٹڈ کے ایک عوامی انکشاف کے بعد سامنے آئی ہے جس میں فرم نے سرمایہ کاروں کو مطلع کیا تھا کہ ایس آئی یو ٹی ٹرسٹ اس کے اثاثوں اور واجبات کا تعین کرنے کے لیے اس کی جائیداد کے دستاویزات کا جامع جائزہ لینا چاہتا ہے۔’چیس سیکیورٹیز‘ کے ریسرچ ڈائریکٹر یوسف ایم فاروق نے کہا کہ ایس آئی یو ٹی ٹرسٹ کی جانب سے ہوٹل کی مجوزہ خریداری کی واضح وجہ اس کو ہسپتال میں تبدیل کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایس آئی یو ٹی ٹرسٹ ’پاکستان ہوٹلز ڈیولپرز لمیٹڈ‘ کو نہیں بلکہ صرف اس کی پراپرٹی حاصل کر رہا ہے، یوں اس لین دین سے حاصل ہونے والی آمدنی کمپنی کو جائے گی، جو اس کے بعد ریونیو کما کر دینے والے ہوٹل کے بغیر بھی اپنے موجودہ اسٹیٹس کو برقرار رکھے گی۔’ریجنٹ پلازہ ہوٹل اینڈ کنونشن سینٹر‘ مرکزی شاہراہ فیصل پر 13 ہزار 200 مربع گز کے رقبے پر واقع ہے، کثیر المنزلہ عمارت کا کل احاطہ شدہ رقبہ 47 ہزار 34 مربع گز ہے۔پی ایچ ڈی ایل کی ملکیت میں تقریباً 14 ایکڑ کے مجموعی رقبے کی 2 دیگر زمینیں ٹھٹہ میں واقع ہیں، یہ واضح نہیں ہے کہ آیا مجوزہ لین دین میں ٹھٹہ کی یہ پراپرٹی شامل ہے یا نہیں۔ہوٹل میں 400 کمرے ہیں جن میں ٹھہرنے والوں کی شرح مالی سال 23-2022 میں 19 فیصد رہی، گزشتہ 2 مالی سالوں میں قبضے کی شرح 20 فیصد اور 9 فیصد رہی۔تازہ ترین سالانہ اکاؤنٹس سے پتا چلتا ہے کہ کمپنی نے اپنے اہم رئیل اسٹیٹ کی قیمت 8 ارب 90 کروڑ روپے رکھی ہے، اس ہوٹل کی عمارت کی قیمت 92 کروڑ 42 لاکھ روپے ہے۔واضح رہے کہ ایس آئی یو ٹی کی بنیاد ممتاز سرجن ڈاکٹر سید ادیب الحسن رضوی نے 4 دہائیاں قبل کراچی کے سول ہسپتال کے برنز یونٹ میں 8 بستروں پر مشتمل وارڈ کے طور پر رکھی تھی۔کئی برسوں کے دوران بڑے پیمانے پر توسیع سے گزرنے کے بعد یہ ادارہ اب ایک خیراتی ٹرسٹ کے طور پر کام کر رہا ہے اور متعدد ہسپتالوں کے ذریعے ہر سال 5 لاکھ سے زائد مریضوں کو طبی سہولیات اور مالی امداد فراہم کرتا ہے۔