اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جماعتِ اسلامی اور پی ٹی آئی نے مرتضیٰ وہاب کے کاغذاتِ نامزدگی چیلنج کردیئے

کراچی (پی پی آئی)جماعتِ اسلامی اور پی ٹی آئی نے مرتضیٰ وہاب کے کاغذاتِ نامزدگی چیلنج کردیئے۔میئر کراچی  کے ضلع کیماڑی سے کاغذات نامزدگی کو سٹی کورٹ الیکشن ٹریبونل غربی میں چیلنج کیا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق یو سی 3 ماڑی پور سے جماعت اسلامی کے امیدوار برائے چیئرمین محمد حسین نے درخواست دائر  کی جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ مرتضیٰ وہاب ماڑی پور یو سی 3 کے نہ ووٹر ہیں اور نہ ہی رہائشی۔ ریٹرننگ افسر کی جانب سے مرتضیٰ وہاب کے کاغذات نامزدگی کی منظوری غیر قانونی ہے، سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013کے مطابق امیدوار کا وارڈ یا کونسل میں رجسٹرڈ ووٹر ہونا ضروری ہے۔درخواست گزار کے وکیل کا کہنا ہے کہ آر او کو اعتراض سے آگاہ کیا لیکن ریٹرننگ افسر نے کارروائی نہیں کی، الیکشن ٹریبونل ریٹرننگ افسر کے غیر قانونی اقدام کو کالعدم قرار دے اور  مرتضیٰ وہاب کے کاغذات نامزدگی کو مسترد کیا جائے۔دوسری جانب تحریک انصاف نے بھی مرتضیٰ وہاب کے ضلع کیماڑی سے کاغذات نامزدگی چیلنج کردیئے ہیں۔تحریک انصاف کے یو سی 3 ماڑی پور کے 2 امیدواروں نے الیکشن ٹریبونل سے رجوع کیا ہے۔اس حوالے سے فاران سردار ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ مرتضیٰ وہاب ضلع کیماڑی سے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے اہل نہیں، بلدیاتی قوانین کے مطابق امیدوار کے لیے متعلقہ کونسل کا رجسٹرڈ ووٹر ہونا لازمی ہے۔ کاغذات نامزدگی کے مطابق ان کا پتہ ضلع جنوبی کا ہے، استدعا ہے کہ مرتضیٰ وہاب کے ضلع کیماڑی سے ضمنی الیکشن کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں۔