ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل میں ضمانتیں منظور

اسلام آباد(پی پی آئی) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل میں ضمانتیں منظور کر لی  ہیں۔پی پی آئی کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اپنے وکیل کے ہمراہ توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل میں اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوئیں۔دوران سماعت وکیل لطیف کھوسہ نے ڈیوٹی جج راجہ جواد عباس سے استفسار کیا کہ کافی عرصہ ہوگیا آپ کو دیکھا نہیں جس پر جج نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اب نارکوٹکس کی عدالت کا چارج مل گیا ہے۔وکیل نے عدالت میں موقف پیش کیا کہ جس دن احتساب عدالت نے درخواست ضمانت نپٹائی اسی دن نیب نے نیا نوٹس بھیج دیا، ڈیوٹی جج نے پوچھا بشریٰ بی بی کہاں ہیں؟ڈیوٹی جج راجہ جوادعباس نے بعدازاں بشریٰ بی بی کو روسٹرم پر بلا لیا جس پر سابق خاتون اول روسٹرم پر آگئیں تاہم اس سے قبل جوڈیشل کمپلیکس کی کسی عدالت میں بشریٰ بی بی روسٹرم پر نہیں آئیں۔بعدازاں احتساب عدالت اسلام آباد نے بشریٰ بی بی کی 5، 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل میں 31 اکتوبر تک ضمانتیں منظور کر لیں۔