ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 فرخ حبیب نے جو کہا دل سے کہا،مجھ سے ہمیشہ مشورہ لیتے تھے،عون چودھری

سلام آباد (پی پی آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے ترجمان عون چودھری نے کہا ہے کہ فرخ حبیب سے میری کچھ دن پہلے ملاقات ہوئی۔پی پی آئی کے مطابق عون چودھری نے بتایا کہ فرخ حبیب سے میرا ذاتی تعلق ہے،انہوں نے بڑی محنت سے اپنا مقام بنایا۔  فرخ نے پریس کانفرنس میں جو کچھ بولا وہ دل سے بولاہے۔انہوں نے کہا ہے کہ  وہ مجھ سے ہمیشہ مشورہ لیتے تھے۔ فرخ نے10دن پہلے مجھ سے رابطہ کیا، میری ان  سے کچھ دن پہلے ملاقات بھی ہوئی۔ہم پہلے بھی ساتھ کام کر چکے ہیں، آئی پی پی میں آنے کا فیصلہ ان کا ذاتی ہے۔ ان کی مہربانی ہے کہ انہوں نے آئی پی پی میں شمولیت اختیار کی ہے۔عون چودھری کا  کہنا تھا کہ مجھے نہیں پتہ کہ فرخ اس سے پہلے کہاں تھے، میرے اور بھی دوست جو دور ہیں وہ بھی رابطے میں ہیں وہ بھی پارٹی میں آئیں گے۔انکا مزید کہنا تھا کہ اپناضمیر کا فیصلہ اپنی مرضی سے خود کرنا چاہئے، ہم ملک میں استحکام چاہتے ہیں۔