بدین میں پانی کی مصنوعی قلت کے باعث دھان کی زیر کاشت فصل شدید متاثر

غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں معمولی کمی ، اوپن مارکیٹ: ڈالر، یورو اور پاؤنڈ سستے ہوگئے

عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان

ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردئیے

چیئرمین ایس ای سی پی کا دورہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سرسید احمد خان کا 206واں یوم پیدائش منایا گیا

کراچی (پی پی آئی) تحریک پاکستان کے رہنما سرسید احمد خان کا206واں یوم پیدائش 17اکتوبر کو منایا گیا۔ ایشین یونین پاکستان کے سربراہ طارق شاداب  نے طلبہ طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرسید برصغیر میں مسلم عروج کے بہت بڑے علمبردار تھے انہوں نے مسلمانوں میں بیداری علم کی تحریک پیدا کرنے میں بہت اہم کردار ادا کیا، سرسید نے مسلمانوں کی اصلاح و ترقی کا بیڑا اس وقت اٹھایا جب زمین مسلمانوں پر تنگ تھی اور انگریز اْن کے خون کے پیاسے ہو رہے تھے۔پی پی آئی کے مطابق  سرسید احمد خان 17 اکتوبر 1817 کوپیدا ہوئے وہ ایک بلند پایہ مفکر اور مصنف تھے جنہوں نے اپنی ادبی تخلیقات سے مسلمانان ہند میں عظیم انقلاب پیدا کیا علی گڑھ تحریک کا کردار قیام پاکستان کا باعث بنا۔