پاکستان میں توانائی اورغذائی اشیا کی بڑھتی قیمتوں کے سبب غربت میں اضافہ

رباط (پی پی آئی)پاکستان میں گزشتہ مالی سال کے دوران ایک اندازے کے مطابق غربت میں اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ اشیائے خور و نوش اور توانائی کی ریکارڈ بْلند قیمتیں، کمزور لیبر مارکیٹس اور سیلاب سے متاثرہ نقصانات ہیں۔پی پی آئی کے مطابق مراکش میں عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے حالیہ اختتام پذیر ہونے والے سالانہ اجلاس میں بتایا گیا کہ اْجرت اور روزگار کی خراب ہوتی صورتحال کے ساتھ بْلند مہنگائی جس نے قوت خرید کو شدید متاثر کیا ہے، جس کے سبب غربت میں اضافے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔مالی سال 2024 کے دوران مہنگائی کی شرح 26.5 فیصد رہنے کی توقع ہے، جو کمی کے بعد مالی سال 2025 میں 17 فیصد ہونے کا امکان ہے۔میکرو پورٹی آؤٹ لک نے نشاندہی کی کہ نمایاں مثبت شرح نمو کے بغیر خوراک اور توانائی کی بلند قیمتیں سماجی تنزل کا سبب بن سکتی ہیں،  خاص طور پر پہلے ہی پسماندہ گھرانوں  کی بچتیں ختم اور آمدنی کم ہو رہی ہے

Next Post

پاکستان میں ڈائریا کے ماہانہ 10 لاکھ کیسز، روزانہ 110 سے زائد اموات

Fri Oct 20 , 2023
کراچی (پی پی آئی)ماہرین صحت نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر مہینے ڈائریا کے 10 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں، جس کے نتیجے میں 110 بچے روزانہ جاں بحق ہو جاتے ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق ماہرین کا کہنا  ہے کہ پاکستان میں عالمی ادارہ […]