پاکستان میں ڈائریا کے ماہانہ 10 لاکھ کیسز، روزانہ 110 سے زائد اموات

کراچی (پی پی آئی)ماہرین صحت نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر مہینے ڈائریا کے 10 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں، جس کے نتیجے میں 110 بچے روزانہ جاں بحق ہو جاتے ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق ماہرین کا کہنا  ہے کہ پاکستان میں عالمی ادارہ صحت سے پری کوالیفائیڈ پلانٹس میں زنک کی مصنوعات کی تیاری نہایت خوش آئند ہے جس کے نتیجے میں پاکستان کا غیر ملکی دوا ساز اداروں کی مصنوعات پر سے انحصار کم ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال سندھ اور بلوچستان میں سیلاب کے بعد لاکھوں بچے ڈائریا میں مبتلا ہوئے لیکن انہیں زنک سپلیمنٹس دے کر ان میں سے اکثریت کی جانیں بچائی جا سکی تھیں۔ زنک ڈائریا سے بچانے والا ایک اہم ترین عنصر ہے جسے او آر ایس کے ساتھ بچوں کو پلا کر ڈائریا اور غذائی قلت سے محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔ بچوں میں اموات کی دوسری بڑی وجہ ڈائیریا ہے اور بدقسمتی سے ڈائیریا سے مرنے والے 50 فیصد بچوں کا تعلق پاکستان، بھارت اور نائجیریا سے ہوتا ہے۔ ڈائریا سے ہونے والی زیادہ تر اموات سے بچاؤ ممکن ہے جس کا ایک اہم ذریعہ صاف پانی کی فراہمی اور ڈائریا میں مبتلا بچوں کو او آر ایس کے ساتھ ساتھ زنک سپلیمنٹس دینا بھی شامل ہیں۔

Next Post

طاہر اشرفی نگران وزیراعظم  کے بھی معاون خصوصی مقرر

Fri Oct 20 , 2023
 اسلام آباد (پی پی آئی)ممتاز عالم دین مولانا طاہر اشرفی کو نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے  بھی اپنامعاون خصوصی مقرر کردیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق مولانا طاہر اشرفی کو مڈل ایسٹ اوراسلامی ممالک کے لیے بین المذاہب ہم آہنگی کا نمائندہ خصوصی مقرر کیا گیاہے وہ اس سے قبل عمران خان  اور میاں شہباز شریف کے بھی معاون […]