طاہر اشرفی نگران وزیراعظم  کے بھی معاون خصوصی مقرر

 اسلام آباد (پی پی آئی)ممتاز عالم دین مولانا طاہر اشرفی کو نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے  بھی اپنامعاون خصوصی مقرر کردیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق مولانا طاہر اشرفی کو مڈل ایسٹ اوراسلامی ممالک کے لیے بین المذاہب ہم آہنگی کا نمائندہ خصوصی مقرر کیا گیاہے وہ اس سے قبل عمران خان  اور میاں شہباز شریف کے بھی معاون خصوصی  کے طور پر فرائض انجام دیتے رہے ہیں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے پرنسپل سیکرٹری توقیر شاہ نے ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

Next Post

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عافیہ صدیقی کیس کی سماعت 17 نومبر تک ملتوی کر دی

Fri Oct 20 , 2023
 اسلام آباد (پی پی آئی)جسٹس سردار اعجاز اسحاق پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل بنچ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت، زندگی اوروطن واپسی سے متعلق آئینی درخواست (3139/2015) کی سماعت 17 نومبر تک ملتوی کر دی ہے۔پی پی آئی کے مطابق درخواست گزار ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی […]