اسلام آباد ہائی کورٹ نے عافیہ صدیقی کیس کی سماعت 17 نومبر تک ملتوی کر دی

 اسلام آباد (پی پی آئی)جسٹس سردار اعجاز اسحاق پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل بنچ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت، زندگی اوروطن واپسی سے متعلق آئینی درخواست (3139/2015) کی سماعت 17 نومبر تک ملتوی کر دی ہے۔پی پی آئی کے مطابق درخواست گزار ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی نمائندگی ان کے وکیل عمران شفیق ایڈووکیٹ نے کی۔سینیٹر مشتاق احمد خان سماعت میں شریک ہوئے، امریکہ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے وکیل کلائیو اسٹافورڈ سمتھ سماعت میں آن لائن شریک تھے البتہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی بیرون ملک طبی کانفرنس میں شرکت کی وجہ موجود نہ تھیں۔کلائیو اسمتھ نے عافیہ  کیس کو آگے بڑھانے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے عدالت سے درخواست کی کہ سماعت 15 نومبر تک ملتوی کی جائے کیونکہ وہ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیے امریکہ میں کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔وہ کوشش کررہے ہیں کہ عافیہ کو کسی اور جیل میں منتقل کیا جائے۔ جس پر عدالت نے ان کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 17 نومبر تک ملتوی کر دی۔

Next Post

شہر قائدمیں خشک میوہ جات کی خرید و فروخت اور قیمتوں میں اضافہ

Fri Oct 20 , 2023
کراچی (پی پی آئی)شہر قائدمیں خشک میوہ جات کی خرید اری بڑھنے سے  قیمتوں میں بھی میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ڈرائی فروٹ شاپس مالکان شہریوں سے من مانے دام وصول کررہے ہیں شہریوں نے پی پی آئی کو بتایاکہ کراچی  میں مونگ پھلی  680روپے فی کلو، چلغوزہ6ہزار روپے سے 7ہزار روپے فی کلو،بادام 19سو روپے سے 25سو روپے فی […]