شہر قائدمیں خشک میوہ جات کی خرید و فروخت اور قیمتوں میں اضافہ

کراچی (پی پی آئی)شہر قائدمیں خشک میوہ جات کی خرید اری بڑھنے سے  قیمتوں میں بھی میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ڈرائی فروٹ شاپس مالکان شہریوں سے من مانے دام وصول کررہے ہیں شہریوں نے پی پی آئی کو بتایاکہ کراچی  میں مونگ پھلی  680روپے فی کلو، چلغوزہ6ہزار روپے سے 7ہزار روپے فی کلو،بادام 19سو روپے سے 25سو روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔کاجو 3ہزار روپے سے4ہزار روپے فی کلو، کاغذی اخروٹ 800روپے سے 1200 روپے فی کلو، پستہ 3ہزار روپے سے 35سو روپے فی کلو،کشمش 700روپے سے ایک ہزار روپے فی کلو اور ریوڑی 600روپے سے 800روپے فی کلو گرام فروخت کی جا رہی ہے۔

Next Post

پاکستان کی جانب سے مظلوم فلسطینی عوام کیلئے امداد کی پہلی کھیپ مصر پہنچ گئی

Fri Oct 20 , 2023
قاہرہ/ اسلام آباد (پی پی آئی)پاکستان کی جانب سے مظلوم فلسطینی عوام کیلئے امداد کی پہلی کھیپ مصر پہنچ گئی، امدادی سامان میں 1 ہزار خیمے،4 ہزار کمبل اور 3 ٹن ادویات شامل ہیں۔پی پی آئی کے مطابق پاکستان کی جانب سے غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کیلئے بھیجی گئی امدادی […]