آئی جی کی زیرِ صدارت اجلاس ، سندھ میں دہشت گردی کے واقعات میں غیر معمولی کمی پر اطمینان

کراچی قائدآباد سواتی محلہ، حلیمہ مسجد کے قریب آوارہ گولی لگنے سے نوعمر لڑکی زخمی

ٹھٹھہ میں دوران محرم امن و امان یقینی بنانے کے لئے اجلاس منعقد ، علما بھی شریک

اوکاڑہ حویلی لکھا میں ٹریفک حادثہ ، 8 سالہ لڑکے کی زندگی لے گیا

اوکاڑہ میں میں معمولی بات پر گروپی تصادم ،ایک شخص جاں بحق ،2 شدید زخمی

متحدہ نے پاکستان کا شیڈو بجٹ پیش کردیا ، اقتصادی جمود کو حل کرنے کا عزم

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا فلسطینی صدر محمود عباس کو فون

  غزہ/اسلام آباد (پی پی آئی) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے فلسطینی صدر محمود عباس کو فون کر کے غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی مظالم سے پیدا صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔پی پی آئی کے مطابقٹیلیفونک رابطے میں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے صدر محمود عباس سے فلسطین کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کی۔نگراں وزیراعظم نے اسرائیلی فوج کی غزہ کے ہسپتال پر  بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری خونریزی روکنے کے لیے اسرائیل پر  زور دے۔انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ بحران کے حل کے لیے اقدامات کرے،انہوں نے دو ریاستی حل پر مبنی تنازع فلسطین کے منصفانہ حل کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔ غزہ کیلئے پاکستان سے 81 ٹن امداد لے کر خصوصی طیارہ مصر پہنچ گیا۔