آواران (پی پی آئی) بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے کھوڑو میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو ہشت گرد ہلاک اور دو اہلکار شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آواران میں سیکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا جب کہ دو دہشتگرد زخمی ہوئے۔ پی پی آئی کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران نائب صوبیدار آصف عرفان اور سپاہی عرفان علی نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا۔ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جا ری ہے
Next Post
غیر شرعی نکاح کیس: چیئرمین پی ٹی ا?ئی کے وکیل سے دلائل طلب
Mon Oct 30 , 2023
اسلام آباد (پی پی آئی) عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف دوران عدت نکاح کے کیس میں سابق وزیراعظم کے وکیل سے دلائل طلب کر لیے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف غیر شرعی نکاح کیس […]
